اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور پولیس میں مذاکرات کامیاب، دھرنا مؤخر

15 Jul 2025
15 Jul 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں رات گئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد مظاہرین نے اپنا دھرنا بدھ تک مؤخر کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

پولیس نے مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کر کے مال روڈ چیئرنگ کراس کا علاقہ کلیئر کرا لیا، جہاں معمول کی ٹریفک بحال کر دی گئی۔

ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ملک میں ایل پی جی حادثات کی بڑی وجہ غیر معیاری سلنڈرز کی فروخت ہے، جن پر فوری پابندی عائد کی جائے، حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ اگر بدھ تک ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے مذاکرات نہ ہوئے تو وہ دوبارہ دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

پولیس حکام کے مطابق شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر چیئرنگ کراس کا علاقہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، تاہم سکیورٹی فورسز صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے