
15 Jul 2025
(لاہور نیوز) رائے ونڈ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر 2رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق صوئے آصل روڈ کے قریب سے 2 رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ملزمان رائیونڈ ، سندر اور مانگا منڈی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتےتھے۔
گرفتار ملزمان میں محمد اکرم اور رضوان شامل ہیں، مقدمات درج کر لئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔