اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کے رنگ، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں

15 Jul 2025
15 Jul 2025

(لاہور نیوز) مون سون کے رنگ، ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، بیدیاں، مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک، گلبرگ، کینٹ،قرطبہ چوک، شملہ پہاڑی اور ایئر پورٹ کے اطراف میں بادل خوب برسے، وہاڑی، جھنگ، ننکانہ صاحب، عبدالحکیم، چشتیاں، منڈی صادق آباد، منچن آباد میں بادل برس پڑے۔

بصیر پور میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، محکمہ موسمیات نےمزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 111 افراد زندگی کی بازی ہار چکے، این ڈی ایم اے نے نقصانات پر رپورٹ جاری کردی، پنجاب میں 40، خیبر پختونخوا میں 37 افراد نے دم توڑا، سندھ میں 17 ، بلوچستان میں 16 ، آزاد کشمیر میں 1 شہری جان سے گیا۔

اموات کی سب سے بڑی وجہ مکانوں کا گرنا قراردیا گیا، مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 212 افراد زخمی بھی ہوئے،111 کا تعلق پنجاب اور 55 کا خیبر پختونخوا سے ہے، مجموعی طور پر 463 گھروں اور 9 پلوں کو نقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں تورغر، چترال اور کوہستان کی سڑکیں متاثر ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے