اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاری اڈوں کی نیلامی، پنجاب حکومت کا ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ

14 Jul 2025
14 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے شفافیت اور جدیدیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاری اڈوں کی ای ٹینڈرنگ کے ذریعے بڈنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

ایڈمنسٹریٹرلاہور کی جانب سے الیکٹرانک نیلامی کروانےکی منظوری دی گئی، چار لاری اڈوں کی خلاف قانون نیلامی کروانے کا انکشاف کیا گیا، ذرائع  کے مطابق شہر کے چار لاری اڈوں کی نیلامی روک دی گئی، بادامی باغ ،سکندریہ، جناح ٹرمینل ٹھوکر اڈے کے ٹھیکوں کی ای ٹینڈرنگ ہو گی۔

ڈی سی ذرائع کا کہنا تھا کہ رائیونڈ بس اڈے کے ٹھیکوں کی ای ٹینڈرنگ کروائی جائے گی، مالی سال 2025-26میں1ارب15کروڑکی نیلامی کروانے کا ہدف رکھا گیا، 2025 میں 48 ٹھیکہ جات کی نیلامی کروائی جائے گی، 48 ٹھیکوں کی نیلامی ای ٹینڈرنگ سے کروائی جائے گی۔

جنرل بس سٹینڈز اےسی، نان اےسی بسوں کے کنٹریکٹ کیلئے 30کروڑ2لاکھ روپے کا ہدف رکھا گیا، انٹر سٹی کنٹریکٹ کیلئے 12کروڑ  کے ہدف مقرر  کئے گئے، ٹھوکر جناح ٹرمینل اے سی، نان اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 7کروڑ رکھا گیا ہے۔

سکندریہ کالونی اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 31کروڑ اور انٹرسٹی ویگن سیکٹر ملتان روڈ کا کنٹریکٹ 13کروڑ روپے رکھا گیا ہے، قلی فیس جنرل بس سٹینڈ کیلئے کنٹریکٹ 1کروڑ13 لاکھ رکھا گیا جبکہ پارکنگ فیس جنرل بس سٹینڈ کا 4 کروڑ 55 لاکھ ہدف رکھا گیا ہے، انٹر سٹی ویگن سیکٹر شیخوپورہ کا کنٹریکٹ 4 کروڑ 52 لاکھ جبکہ رائیونڈ اے سی نان اےسی بسوں کے کنٹریکٹ کیلئے 87 لاکھ کا ہدف مقرر  کیا گیا ہے، اسی طرح جنرل ٹرک سٹینڈ پارکنگ کیلئے کنٹریکٹ 40 لاکھ روپے رکھا گیا۔

ذرائع  کے مطابق سکندریہ کالونی پارکنگ کا کنٹریکٹ 1کروڑ 21لاکھ، جناح بس ٹرمینل پارکنگ سٹینڈ کا کنٹریکٹ 48 لاکھ 10ہزار اور پبلک ٹائلٹ منی بس ٹرمینل کیلئے کنٹریکٹ 68لاکھ رکھا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles