14 Jul 2025
(لاہور نیوز) بند روڈ کے علاقہ 60 فٹ روڈ کے قریب خستہ حال مکان کے ایک کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے 5 افراد دب گئے تھے جنہیں زخمی حالت میں نکالا گیا، زخمیوں میں 45 سالہ آصف، 21 سالہ ذیشان، 19 سالہ طلحہٰ اور 45 سالہ لیاقت شامل ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے گنگارام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو کا کہنا تھا کہ ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی چھت پرانی اور خستہ حالی ہونے کے باعث گری تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
