14 Jul 2025
(لاہور نیوز) اربعین سید الشہداء علیہ السلام کے چہلم کیلئے ایرانی ویزے کا اجرا یکم صفر سے 16 صفر تک جاری رہے گا۔
ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے ایرانی ویزا فیس مکمل طور پر مفت کر دی جبکہ ڈبل انٹری ویزا کیلئے بھی ویزا فیس مفت کر دی گئی۔
اربعین چہلم سید الشہداء علیہ السلام پر زائرین کا رجسٹرڈ قافلے/کاروان کے ساتھ ہونا ضروری ہے، اربعین چہلم سید الشہداء علیہ السلام پر زائرین کے زمینی سفر کے لیے قافلے کے پاس اپنی بس کا انتظام لازمی ہے۔
عراقی مؤثر ویزا ایرانی ویزے سے پہلے حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ سفر کی بیمہ انشورنس فیس عام حالات کے مقابلے میں نصف ہو گی۔
