(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات کی درخواست ضمانتوں پر سماعت، عدالت نے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونیوالے گواہوں کے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس سلطان محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی، ڈی ایس پی آصف جاوید مقدمات کی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
سرکاری وکیل نے اعجازچودھری کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانتوں سے متعلق رپورٹ پیش کی، عدالتی استفسار پر اعجاز چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں جو تتیمہ بیان ہوئے، یہ بھی اسی نوعیت کے متعلق ہے۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی آئی کے متعلق گواہ کا تتیمہ بیان بعد میں لیا گیا، اعجازچوہدری کے متعلق درج ایف آئی آر کے اگلے دن گواہ کا تتیمہ بیان ہوا، عدالت نے استفسار کیا ٹرائل کورٹ میں گواہوں کے بیانات کی کیا صورتحال ہے۔
پراسیکیوٹر نے جواب دیا ٹرائل کورٹ میں تقریباً گواہ مکمل ہو گئے ہیں، عدالت نے گواہوں کے بیانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی۔
