اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

14 Jul 2025
14 Jul 2025

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں 14 سے 17 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات اور جہلم میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی پنجاب میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ ملتان کے نشیبی علاقے زیر اب آنے کا خدشہ ہے، موسلادھار بارش سے بجلی، انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ سروس متاثر ہونے سمیت پنجاب میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے