اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہرجانہ کیس: وزیر اعظم کی لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور

14 Jul 2025
14 Jul 2025

(محمد اشفاق) لاہور کی سیشن عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 18 جولائی کو ویڈیو لنک پر جرح کیلئے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور یلماز غنی نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پانامہ لیکس کے معاملے پر رشوت کا جھوٹا الزام عائد کیا، دعویٰ میں شہباز شریف نے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست جمع کروائی تھی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تحریری حکم جاری کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر 18 جولائی کو جرح کیلئے طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کو 18 جولائی کو صبح دس بجے ویڈیو لنک پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے، فیصلے کے مطابق عدالت کا مقصد ہے کہ فریقین کو شواہد کی اجازت دے، اس کے بعد ٹھوس انصاف کرے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض کیا کہ اس سٹیج پر لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا جبکہ لیگل نوٹس بھی متعلقہ قانون کے سیکشن آٹھ کے مطابق جاری نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے