اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلانے کا اعلان

14 Jul 2025
14 Jul 2025

(ذیشان یوسفزئی ) پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ایک نیا دور دیکھنے کو مل رہا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین چلانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، لاہور سے روس تک مال بردار ٹرین چلائی جائے گی۔

دفتر خارجہ حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کا پائلٹ پراجیکٹ اگست میں شروع کیا جائے گا، پہلی مال بردار ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہو گی جو ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی، مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے پاکستان پہنچیں گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے