14 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو موٹرسائیکلیں اور دو غیرقانونی پستول برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان مختلف علاقوں، بشمول میانی قبرستان، گلی محلوں، مارکیٹوں اور رش والے مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹرسائیکلوں کو آسانی سے چرا کر فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ہونے والوں میں عتیق الرحمان اور اس کا ساتھی آزاد شامل ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
