14 Jul 2025
(لاہور نیوز) ملک میں مون سون کا دوسرا سپیل جاری ہے، کئی شہروں میں بارش ہوئی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے بادل برس پڑے، ڈیفنس، غازی روڈ، فیروز پور روڈ، والٹن اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی، کئی مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
ادھر بہاولنگر اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، منچن آباد میں بارش ہوئی، گلیاں اور سڑکیں زیر آب آ گئیں، مری اور گردو نواح میں موسلادھار بارش ہوئی، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
