اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا؛ کار سواروں نے پارکنگ سٹینڈ ملازم اغوا کر لیا

13 Jul 2025
13 Jul 2025

(لاہور نیوز) گلشن راوی میں پارکنگ سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑے کے باعث کار سوار افراد نے پارکنگ سٹینڈ ملازم پر تشدد کیا اور اسے اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرا کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، یہ واقعہ گلشن راوی کے علاقہ مون مارکیٹ کے قریب پیش آیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ متاثرہ شہری صابر سنوکر کلب کے سٹینڈ پر کام کرتا ہے، ملزموں  نے سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعہ پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی سے ٹریس کر کے گرفتارکیا گیا ہے، ملزمان امیر حمزہ اور شہباز کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لی گئی، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے