13 Jul 2025
(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقے کھوکھر روڈ پر خستہ حال مکان کی چھت گرنے کاواقعہ پیش آیا ، حادثے میں زخمی ہونے والے 2 بچے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق متوفین میں 5 سالہ توصیف اور اس کا کزن 7 سالہ سبحان شامل ہیں، حادثے میں توصیف کا بھائی 3 سالہ ریحان اور دادی زخمی ہوئے ہیں۔
شہری دانش رضا کے مکان کی خستہ حال چھت آج دوپہر کو گری تھی۔
