13 Jul 2025
(لاہور نیوز) انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا حسنین سلیم سمیت دیگر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ساتھی شامل ہیں، جن سے 14موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔
انچارج حسنین سلیم نے بتایا کہ ملزمان گلیوں و شاہراؤں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
