(لاہور نیوز) ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر بھر کا دورہ کیا اور ڈولفن سمیت پی آر یو فورس کو چیک کیا۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے سکیورٹی کے پیش نظرڈولفن ور پی آر یو کی ٹیموں کے جوانوں کو بریفنگ دی، ساتھ ہی سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ای پولیس ایپ کی مدد سے ناکہ جات پر مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جائے ۔
ایس پی ڈولفن نے ڈیوٹی پر مامور افسران،جوانوں کو شہریوں سے خوش اخلاقی کی ہدایت کی، انہوں نے سول لائنز و کینٹ ڈویژن کی ٹیموں،سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر سرپرائز چیکنگ کی۔
ایس پی ڈولفن نے ڈولفن ٹیموں کو سکیورٹی نقطہء نظر کے حوالےسے الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی، اپنے دورے کے دوران انہوں نے گجر پورہ، شالیمار، باغبانپورہ اور گڑھی شاہو کی ٹیموں کا 15 کی کال پر رسپانس کا جائزہ لیا۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ 15کی کال پرفوری رسپانس یقینی بنایا جائے، کرائم ہاٹ سپاٹس پر الرٹ ہوکر پٹرولنگ کریں جبکہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی اور سامان کی اطلاع 15 پرفوری دیں۔
