اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

26اراکین کی معطلی: سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم

13 Jul 2025
13 Jul 2025

(لاہور نیوز) 26 اراکین کی معطلی کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن اراکین کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔

26 اراکین کی معطلی کےمعاملے پر سپیکر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ محمد احمد خان اور حکومتی اراکین سے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے لیکن آج کی ملاقات نیتجہ خیز نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگلے دو، تین دن کے اندر دوبارہ ملاقات ہو گی، معافی کا کسی نے نہیں کہا، یہ معاملہ ہماری پارٹی کے موقف کا ہے، دعا کریں کوئی اچھا نتیجہ نکل آئے، ہمارے 26 ممبران معطل اور ان کو جرمانہ ہوا ہے، ہنگامہ آرائی دونوں اطراف سے ہوئی، سپیکر پنجاب اسمبلی ہر معاملےکو دیکھ رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ ابتدائی مرحلہ ہے، ڈیڈ لاک نہیں، بات چیت جاری ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ معاملات آگے چلیں گے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان

دوسری جانب وزیر خزانہ پنجاب اسمبلی مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ آج سپیکر کی سربراہی میں اپوزیشن سے مذاکرات ہوئے، ابھی کچھ چیزیں فائنل نہیں ہوئیں، اپوزیشن نے بہت ساری باتوں سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام چاہتے ہیں کہ عزت اور وقار کے ساتھ اسمبلی کو چلنا چاہیے، اسمبلی میں ہلڑ بازی، توڑ پھوڑ اور مار دھاڑ کے کلچر کو ختم کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے