
13 Jul 2025
(ویب ڈیسک)چوکی صوئے آصل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں منشیات چھپا کر لاہور لانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے گلویڑا گاؤں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ضلع قصور سے لاہور کی طرف آ رہا تھا۔پولیس نے دورانِ گشت ملزم کو مشکوک سمجھ کر روکا اور گاڑی کی تلاشی لی۔ گاڑی کی پچھلی سیٹ کے نیچے سے 3 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہر میں نشہ آور اشیاء کی ترسیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔