اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم کشمیر کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے: مشعال ملک

13 Jul 2025
13 Jul 2025

(لاہور نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے۔

یوم شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 کو اذان مکمل کرنے کیلئے 22 کشمیریوں نے جان دے دی، کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا، یہ قربانیاں چیخ بن کر ابھریں جس نے آسمان و زمین کو ہلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ 13 جولائی شہادتوں کا آغاز تھا، جو آج بھی جاری ہے، آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے، ہم خون کا آخری قطرہ بھی کشمیر کیلئے دیں گے، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے، ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، ہر کشمیری کا وعدہ ہے کہ قربانی جاری رہے گی، اذان کیلئے جان دینے والوں نے تاریخ رقم کی، حق و سچ کی فتح کا دن اب دور نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے