
12 Jul 2025
(لاہور نیوز) ریلوے مالی سال25-2024 کا اختتام، ریلوے ہیڈکوارٹر آمدنی کا اپنا ہی ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا۔
ریلوے آمدنی ہدف سے 16 ارب 61 کروڑ کم ریکارڈ کی گئی، ریلوے ہیڈکوارٹر کو 1 کھرب 10 ارب روپے آمدنی کا ہدف دیا گیا تھا۔
متعدد بار کرایوں میں اضافے کے باوجود 93 ارب 38 کروڑ ہی آمدن حاصل کی، ریلوے ہیڈکوارٹر کو مسافر، گڈز اور سنڈری سیکٹر میں حسب معمول کم آمدن ہوئی، مالی سال کے دوران مسافروں کی مد میں 56 ارب 11 کروڑ روپے آمدنی کا ہدف دیا گیا تھا۔
ریلوے ہیڈکوارٹر نے مسافروں کی مد میں 48 ارب 90 کروڑ روپے آمدنی ریکارڈ کی، گڈز سیکٹر میں ریلوے ہیڈکوارٹر کو 35 ارب 25 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔
ہیڈکوارٹر نے ایک سال کے دوران 31 ارب 72 کروڑ روپے ہی آمدنی حاصل کی۔