اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سڑکوں پر بارشی پانی جمع، واسا اور ٹیپا میں ڈیڈلاک، نکاسی کے اقدامات متاثر

12 Jul 2025
12 Jul 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر بارش کے بعد پانی جمع ہونے کے مسئلے پر واسا اور ٹیپا کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

دونوں اداروں کے درمیان نکاسی آب کے حل کیلئے حکمت عملی پر ڈیڈلاک پیدا ہو چکا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ شہریوں کو ہر بارش کے بعد سڑکوں پر جمع پانی اور ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیپا نے واسا کو تجویز دی ہے کہ بارش کے پانی کی موثر نکاسی کے لئے سڑکوں کی جیومیٹری کو بہتر بنایا جائے، ٹیپا کی جانب سے اس مقصد کیلئے 300 ملین روپے کے فنڈز کی درخواست بھی کی گئی ہے تاکہ سڑکوں کی سطح، ڈھلوان اور نکاسی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سڑکوں کی جیومیٹری بہتر بنانے کا منصوبہ تاحال تعطل کا شکار ہے، متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک مالی وسائل فراہم نہیں کئے جاتے اس منصوبے پر عملی کام ممکن نہیں ہو گا۔

دوسری جانب واسا نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری نکاسی کیلئے شہر کے 40 مقامات پر بارش کے پانی کو مشینری کے ذریعے ہٹایا جائے گا، واسا حکام کے مطابق یہ اقدام عارضی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو وقتی ریلیف فراہم کیا جا سکے، تاہم مسئلے کا مستقل حل سڑکوں کی جیومیٹری میں بہتری اور مربوط انفراسٹرکچر کی تعمیر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے