12 Jul 2025
(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن میں ایک انوکھی چوری کی واردات سامنے آئی جہاں ایک نوسر باز خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر 2 موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان چرا کر فرار ہو گئی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون دو کم عمر بچوں کے ہمراہ صبح کے وقت گھر میں داخل ہوئی، گھر والوں کو باتوں میں الجھایا اور اسی دوران بچوں نے کمرے سے موبائل فون اٹھا لئے۔
متاثرہ شہری کی مدعیت میں گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
