اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیلا گنبد میں زیرزمین پارکنگ پلازہ کی منظوری

12 Jul 2025
12 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے گنجان آباد علاقے نیلا گنبد میں زیرزمین پارکنگ پلازہ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تین منزلہ زیرزمین پارکنگ پلازے کی تعمیر پر 2 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، منصوبہ 16 کنال اراضی پر محیط ہو گا، جس میں سے زمین کا بیشتر حصہ موجودہ پارک سے لیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت 374 گاڑیوں اور 790 موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کی گنجائش رکھی گئی ہے، پارکنگ پلازہ "سٹیٹ آف دی آرٹ" ہو گا جہاں جدید خودکار پارکنگ مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔

منصوبے کی تعمیراتی ذمہ داری ٹیپا کو سونپی گئی ہے جبکہ لینڈ سکیپنگ اور نیلا گنبد کی بحالی کا کام والڈ سٹی اتھارٹی انجام دے گی، پارکنگ پلازہ کے قیام سے نیلا گنبد، نئی انارکلی اور گرد و نواح کے کاروباری افراد کو نمایاں ریلیف ملے گا کیونکہ سڑکوں پر پارکنگ کا دباؤ کم ہو جائے گا۔

یہ منصوبہ حالیہ پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے پیش کردہ پلان کے تحت منظور کیا گیا، حکام کے مطابق پارکنگ پلازہ نہ صرف ٹریفک کا نظام بہتر بنائے گا بلکہ شہریوں کو ایک منظم اور محفوظ پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے