
11 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدار بنک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کے نفاذ کو لے کر ہڑتال کرنے پر تل گئے، اسی وجہ سے مذکورہ عہدیداروں نے 19 جولائی کو ہفتے کے روز لاہور کی مارکیتوں میں ہڑتال کی کال دے دی۔
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ہڑتال کی کال کو تاجروں کی حمایت حاصل ہے اور تاجر رہنما اس ہڑتال میں شریک ہوں گے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد سے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انہوں نے چیمبر کی کال پر ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔