
11 Jul 2025
(لاہور نیوز) تھانہ نشتر کالونی پولیس نے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتاریاں موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی، واقعہ 7 جولائی کی دوپہر 12 بجے نشتر کالونی کے علاقے خالق نگر میں پیش آیا تھا۔
مقتول حنزلہ اپنے گھر کے باہر رکشے میں بیٹھا تھا، اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اسے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان نے لڑکی سے دوستی کی پاداش میں مقتول کو قتل کیا ہے۔
ملزمان سے واقعہ میں استعمال ہونیوالا پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او نشتر کالونی کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔