
11 Jul 2025
(لاہور نیوز) محکمہ تعلیم میں ٹیسٹ کی بنیاد پر سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتی کا معاملہ، محکمہ تعلیم نےافسران کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم نے افسران کے کمپیوٹرٹیسٹ کےنتائج کااعلان کردیا، پنجاب بھرسے235کامیاب اُمیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی، پاس امیدواروں میں سے 45 افسران کو انتظامی عہدوں پر لگایاجائےگا۔
لاہور میں سٹی اور رائیونڈ تحصیل میں ڈپٹی ڈی ای او فی میل کی آسامیاں خالی ہیں، پاس ہونے والے تمام افسران کے انٹرویوز 20 جولائی کو کئے جائیں گے۔