
11 Jul 2025
(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر مسلم ٹاؤن ریسکیو دفتر کے سامنے سڑک پر شگاف پڑ گیا۔
تین فٹ تک گہرا شگاف پڑنے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا جبکہ شگاف پڑنے کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہو گئی۔
ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انتظامیہ کی جانب سے شگاف و سڑک کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک بہاؤ برقرار رکھنےکیلئے سڑک کی ایک لائن کو کھول دیا گیا ہے۔