
11 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس کی جانب سے حساس اداروں سے مل کر جوئے کے اڈوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے سیاسی اثر و رسوخ، بااثر افراد کی ملی بھگت اور شہر میں موجود جوئے کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دیں، لاہور پولیس نے انٹیلی جنس اداروں سے مل کر جوئے کے اڈوں کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دیں۔
پولیس حکام کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاریوں اور معلومات کے مطابق جوئے کے اڈوں پر کارروائی کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں 200 سے زائد جوئے کے چھوٹے بڑے اڈے موجود ہیں، واضح رہے کہ متعدد جوئے کے اڈے مبینہ طور پر پولیس اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کی سرپرستی میں چلتے ہیں۔