11 Jul 2025
(لاہورنیوز) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت جانے سے روک دیا گیا ۔ ا
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو سیاست سے بالا تر رکھا ہے لیکن بھارت نے کھیلوں کو ہمیشہ سیاست کی نذر کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے جبکہ انتہا پسند تنظیمیں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال، تعلقات کی کشیدگی اور ٹیم کو لاحق سکیورٹی حدشات کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں شرکت کیلئے بھارت نہیں بھیج سکتے۔
