
(لاہور نیوز) شہر میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتیں جاری، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مختلف جگہوں پر 186 افراد قتل ہو گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر 4 واقعات رپورٹ ہوئے، اقدام قتل کے 364 مقدمات درج ہوئے، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی 3 وارداتوں کیساتھ صدر ڈویژن سرفہرست رہا,
سٹی ڈویژن میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن قتل کی وارداتوں کے 42 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا۔
صدر ڈویژن قتل کی 40 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن قتل کے 34 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 29، سول لائنز ڈویژن میں 21 افراد قتل ہوئے۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 20 افراد کو مختلف وجوہات کی بنا پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 102 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کی 72، صدر اور سٹی ڈویژن میں 67، اقبال ٹاؤن 32 اور سول لائنز ڈویژن میں اقدام قتل کی 24 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔