اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری، قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

11 Jul 2025
11 Jul 2025

(لاہورنیوز) حکومت کی جانب سے چینی درآمد کے فیصلے کے باوجود قیمت میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت ریکارڈ 2 سو روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں چینی فی کلو 2 سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جڑواں شہروں میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 196 روپے سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں بھی چینی کی فی کلو قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کر لی، کراچی میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2 سو روپے ہے، کراچی میں چینی کی اوسطاً فی کلو قیمت 192 روپے 54 پیسے ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے ہے، سیالکوٹ میں صارفین کیلئے چینی فی کلو 192 روپے میں دستیاب ہے۔لاہور میں بھی فی کلو چینی 192 روپے میں دستیاب ہے، ملتان، بہاولپور، سکھر، پشاور میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنوں، کوئٹہ، خضدار میں فی کلو چینی قیمت 185 سے 190 روپے میں دستیاب ہے۔ملک میں مجموعی طور پر اوسطاً چینی کی قیمت 188 روپے 44 پیسے ہے، ملک میں زیادہ سے زیادہ سے چینی کی فی کلو قیمت 2 سو روپے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے