
11 Jul 2025
(لاہور نیوز) چونگی امر سدھو کے علاقے میں مزدے اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ چونگی امرسدھو میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت 40 سالہ وقاص پرویز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔