11 Jul 2025
(ویب ڈیسک) انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل تین تین گول سے برابر ہوا تھا، ملائشیا نے دو اور پاکستان نے ایک پنالٹی شوٹ ضائع کی۔انڈر18 ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور جاپان کے درمیان اتوارکو ہوگا۔
