11 Jul 2025
(لاہور نیوز) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا اور شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
ان پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا تھا، جو راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے واقعے سے متعلق ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مذکورہ رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو پارٹی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر پرتشدد مظاہروں کی قیادت کی اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔
