11 Jul 2025
(ویب ڈیسک) لاہور میں مون سون کی بارشیں کرکٹرز کی ٹریننگ میں مشکلات پیدا کرنے لگیں ۔
ذرائع کے مطابق قومی ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ تاخیر کا شکار ہوگئے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی ( این سی اے) میں کیمپس پیرسے شیڈولڈ کیے گئے تھے لیکن بارشوں کے سپیل کی وجہ سے اب کیمپس پیر سے شروع نہیں ہو سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق کیمپس کے نئے شیڈول کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا ، ایل سی سی اے گراؤنڈ اور این سی اے کے گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے کیمپس کا آغاز ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی اے کے انڈور ہال میں لاہور میں مقیم کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ وائٹ بال کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپس 3 مرحلوں میں لاہور میں ہو چکے ہیں۔
