اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بند روڈ: گودام میں آتشزدگی، چھت تلے دب کر2 ریسکیو اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

11 Jul 2025
11 Jul 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کھوکھر ٹاؤن میں گودام میں آتشزدگی سے چھت تلے دب کر ایک اور ریسکیو اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی ہے جبکہ 2 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بروز جمعرات دوپہر 12 بجے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر پلاسٹک مٹیریل کے گودام میں آگ لگی، ریسکیو1122 نے بروقت رسپانس کر کے آگ پر قابو پایا۔

اس دوران گودام کی چھت گرنے کے باعث رضاکار ناظم ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ طیب ، 36 سالہ جہانگیر اور 28 سالہ شعیب شامل تھے۔ اطلاع ہے کہ زخمی رضاکار شعیب بھی دوران علاج چل بسا ہے۔

شہید رضاکار ناظم کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے ناظم حسین کی شہادت کی تصدیق کردی، صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے فائر و ریسکیو آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا، شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے