
10 Jul 2025
(لاہور نیوز) گلبرک کے علاقہ میں ظفر علی روڈ کے قریب درخت گرنے کے باعث ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔
پولسی کے مطابق ظفر علی روڈ کے قریب درخت گر گیا، جس کی زد میں آ کر ایک راہگیر زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کو میوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متوفی کی شناخت حارث کےنام سے ہوئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔