اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

24 اور 26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

10 Jul 2025
10 Jul 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر 31 مقدمات کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کا پینل پیش ہوا، جبکہ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ  نے پیروی کی۔

وکیل محمد فیصل ملک  نے دلائل دیئے کہ بشریٰ بی بی کو ان کے شوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی میں ان مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں تفتیشی افسر  نے تاحال بشریٰ بی بی کو ان مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے