09 Jul 2025
(لاہور نیوز)لاہور میں جیل روڈ پر پلازے میں اچانک آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جیل روڈ کے علاقے میں واقع پلاز ے کی آٹھویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی کی گاڑیاں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں،آتشزدگی کے واقعے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
