اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والے کم عمر کار ڈرائیور کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

09 Jul 2025
09 Jul 2025

(لاہور نیوز) شاہدرہ میں موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والے کم عمر کار ڈرائیور کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، عدالت نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس  نے کم عمر ڈرائیور حاشر عمر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا، پولیس حکام  نے کہا کہ ملزم کی عمر کا تعین اور ذہنی معائنہ کروانے کیلئے ٹیسٹ کروانے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم حاشر عمر کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

ملزم حاشر عمر کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی، وکیل  نے عدالت میں کہا کہ میرا مؤکل کم عمر ہے اس کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔

عدالت نے تاہم ملزم حاشر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے