
09 Jul 2025
(لاہور نیوز) کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ، پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شازیہ اور اسلم کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔زخمی ہونے والوں میں رکشہ ڈرائیور اکرم ، سجاد ، بلال ، اصغر اور حنیف شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں، بس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔