اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مسٹرجعلی دانشور! آڈٹ رپورٹ غورسے پڑھیں،اس میں آپکی قیادت کا کچا چٹھا ہے: عظمیٰ بخاری

09 Jul 2025
09 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسٹرجعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں پی ٹی آئی قیادت کا کچا چٹھا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار دور اورپرویز الہٰی دورکی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور صفحہ نمبر 96 پڑھ لیں شاید آپ کو تھوڑی سی شرم آجائے، جس 10 کھرب کا آپ واویلا کررہے ہیں، وہ 2018ء سے 2023ء کی گندم خریداری اور سبسڈی کا ہے، 2018ء سے 2023ء تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی پوری قوم جانتی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چار سال پنجاب میں کرپشن،نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا، 12 سال سے جو لوٹ مار خیبرپختونخوا میں ہورہی ہے،چار سال پنجاب میں وہی لوٹ مار ہوئی، ان چار سالوں میں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شریف فیملی کے بغض میں آپ کا لیڈر وزیراعظم ہاﺅس سے ڈائری اٹھا کر اڈیالہ پہنچ گیا ، علی امین اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی” نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ “ہی نظر آرہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے