
09 Jul 2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ میں گھروں اور دکانوں میں وارداتیں کرنے والا نقب زن گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان بند دکانوں اور گھر والوں کی غیر موجودگی میں نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے سرغنہ عاصم عرف گنجے کو ساتھی عثمان سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ نقد رقم اور آلہ نقب زنی سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے دوران گرفتاری ملزمان کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنا کر مقدمہ درج کر لیا ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔