09 Jul 2025
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت پولیس کی بروقت کارروائی، 3 گمشدہ بچوں کو بازیاب کروا کر بحفاظت ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بچوں کے اغواء ہونے کے متعلق 15 پر کالز موصول ہوئی تھیں،کوٹ لکھپت پولیس نے 8 سالہ آمنہ کو بوستان کالونی سے تلاش کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بچی بابر چوک اپنی خالہ کے گھر مہمان آئی ہوئی تھی، آمنہ گھر سے چیز لینے نکلی تھی مگر گھر کا راستہ بھول گئی، کوٹ لکھپت پولیس نے 3 سالہ بنیامین اور 4 سالہ دعا کو مصطفٰی کالونی سے تلاش کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور موثر حکمت عملی اپنائی گئی۔
