اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیسپاک حکومت کو درخت نہ کاٹنے کی سفارش پر مبنی رپورٹ جمع کروائے: لاہور ہائیکورٹ

09 Jul 2025
09 Jul 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم جاری کیا گیا، جس میں نیسپاک اور دیگر اداروں کو ماحولیاتی تحفظ اور درختوں کے کٹاؤ سے متعلق واضح ہدایات دی گئی ہیں۔

تحریری حکم میں عدالت نے ہدایت کی ہے کہ نیسپاک ییلو گرین پراجیکٹ میں کینال روڈ سے درختوں کی کٹائی کی کوئی تجویز نہ دے، کینال روڈ ہمارا حفاظتی ورثہ ہے جس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں، نیسپاک حکومت کو درخت نہ کاٹنے کی سفارش پر مبنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائے۔

عدالتی حکم کے مطابق عبوری حکومت اور ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) کو ییلو گرین پراجیکٹ کے حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی رائے لینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ منصوبے کے اثرات کا غیرجانب دارانہ تجزیہ کیا جا سکے۔

مزید برآں، عبوری حکم میں یہ بھی بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے گرین بلڈنگ پالیسی 2025 متعارف کروائی ہے جسے آئندہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا، ایل ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کے تحت نئی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کیلئے ماحولیاتی ضوابط پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے جسے عدالت نے قابل تعریف اقدام قرار دیا۔

تحریری حکم میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) کے نمائندوں کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے رکن کی میٹنگ ہوئی جس میں سی بی ڈی کی جانب سے لگائے گئے نئے درختوں کی رپورٹ پیش کی گئی اور ان اقدامات کو مزید بہتر بنانے کا عندیہ بھی دیا گیا۔

عدالت نے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کو شہر کی سروس روڈز کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے