اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: دریاؤں میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ، وارننگ جاری

07 Jul 2025
07 Jul 2025

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 سے 9 جولائی کے دوران پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی صورتحال میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ نالوں بہیں، بسنتر، ڈیگ، ایک، پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کو بھی تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے