06 Jul 2025
(لاہور نیوز) یوم عاشور کا مرکزی شبیہہ ذوالجناح کا جلوس اپنی منزل کربلا گامے شاہ لاہور پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا، جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک رہی، جلوس کل ہفتہ کے روز رات دس بجے نثار حویلی سے برآمد ہو اتھا۔
شبیہہ ذوالجناح کا جلوس اندرون شہر کی 200 سے زائد امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل کربلا گامے شاہ پہنچا، جلوس کے راستے میں عزادار ماتم خوانی کرتے رہے، ہر کوئی شہداء کربلا کو پرسہ دینے کے لیے جلوس میں موجود تھا۔

جلوس کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ عزاداروں کے لیے جگہ جگہ پانی دودھ اور شربت سمیت لنگر کی سبیلیں بھی لگی ہوئی تھیں۔
