اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کریں‘، بجلی کے نرخ تبدیل ہونے پر نعمان اعجاز کا طنز

06 Jul 2025
06 Jul 2025

(ویب ڈیسک) بجلی کے نرخوں میں حالیہ رد و بدل نے جہاں عوام کو پریشان کر رکھا ہے، وہیں اداکار نعمان اعجاز نے بھی بڑھتے یونٹس اور قیمتوں پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں بجلی کے نرخ آئے دن بڑھتے رہتے ہیں، جس سے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والا فرد متاثر ہوتا ہے۔

بجلی کے زائد بلوں کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ سے بھی عوام مشکلات کا شکار رہتے ہیں ، جو اس شدید گرمی میں کسی سزا سے کم نہیں ہے۔

حال ہی میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے تحت گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے مختلف یونٹس پر ٹیرف میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

ایک سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے نرخ 10.54 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 101 سے 200 یونٹس پر 13 روپے اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 22.44 روپے فی یونٹ طے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 201 سے زائد یونٹس پر نرخ 28.91 روپے سے 47.69 روپے فی یونٹ تک مقرر کیے گئے ہیں، جو استعمال کے مطابق مختلف ہوں گے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اس فیصلے کا اطلاق حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

نعمان اعجاز نے یونٹس اور بجلی کے نرخوں پر طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ اس شدید گرمی میں ایک عام آدمی کبھی میٹر کی طرف دیکھتا ہے، کبھی سورج کی طرف اور کبھی اپنے بچوں کی طرف۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خدارا، عام آدمی پر رحم فرمائیں اور 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے