
04 Jul 2025
(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقے میں بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 4 سالہ عنائیہ اپنے ہمسائے کے گھر بنے چھوٹے سوئمنگ پول میں کھیل رہی تھی، بچی کی حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 کو بلایا گیا۔
ریسکیو کے مطابق بچی کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی، ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔