
04 Jul 2025
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نےبچوں اور خاتون پر حملہ آور ہونے والے شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے تحریری حکم جاری کیا ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے میں لے کر عدالت میں پیش کیا، وائلڈ لائف انسپکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کیلئے عدالت سے استدعا کی۔
انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے حراست میں لیا گیا، ملزم نے افریقی شیر کو غیر قانونی اپنی تحویل میں رکھا ہوا تھا، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔